ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آئی پی ایل- 10:ایک اور ہندوستانی کی کپتانی چھینی

آئی پی ایل- 10:ایک اور ہندوستانی کی کپتانی چھینی

Fri, 10 Mar 2017 23:48:24    S.O. News Service

نئی دہلی، 10/مارچ (ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی فرنچائزی ٹیم کنگز الیون پنجاب کو نیا کپتان مل گیا ہے۔5/اپریل سے شروع ہونے والے آئی پی ایل- 10سیزن کے لیے آسٹریلیا کے دھماکے دار بلے باز گلین میکسویل کو ٹیم کا نیا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔پنجاب کی ٹیم نے ٹوئٹ کرکے یہ معلومات دی ہے۔میکسویل مرلی وجے کی جگہ لیں گے، جنہیں گزشتہ سیزن میں ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تھی۔سبھی فارمیٹ میں اب تک 338میچ کھیل چکے میکسویل اس سے پہلے کبھی کسی ٹیم کے کپتان نہیں رہے ہیں، لیکن آئی پی ایل میں اب تک ایک بار بھی خطاب نہیں جیتنے والی پنجاب کی ٹیم کو میکسویل سے اب کافی امیدیں بڑھ گئی ہے۔


Share: